• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان فٹ ہوگئے کل سے شروع ہونے والے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

فخر زمان گزشتہ ماہ پری سیزن کیمپ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ فزیکل فٹنس کے لیے ہونے والی ڈرلز اور سیشنز میں تو شریک ہوئے لیکن کرکٹ ٹریننگ میں شریک نہ ہوسکے۔

پی سی بی میڈیکل کمیٹی اور فزیو کی جانب سے فخر زمان کے 10 روز مکمل آرام کے بعد ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو انہیں فٹ قرار دیا گیا اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی بھی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ فخر زمان قائد اعظم ٹرافی میں خیبر پختوانخوا ٹیم میں شامل ہیں، جو کل ایبٹ آباد میں ناردرن ٹیم سے مقابلہ کرے گی ۔

تازہ ترین