• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کرپشن بند، چور جاچکے، حاجی اور پرہیز گار آگئے‘

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے حکومت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن تو بند ہوچکی ہے، چور جاچکے ہیں، حاجی، پرہیز گار اور متقی آگئے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال ہوگيا ہے معیشت ترقی کے بجائے زوال پذیر ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کرپشن تو بند ہوچکی ہے، چور جاچکے ہیں، حاجی، پرہیز گار اور متقی آگئے ہیں، سارے زم زم میں نہائے لوگ یہاں بیٹھے ہیں جبکہ کرپشن کا میٹر بند ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خواجہ برادران کی درخواستِ ضمانت مسترد

انہوں نے کہا کہ ان کے کانوں سے ڈالرز باہر نکلنے چاہیے تھے لیکن ملک کا دیوالیہ ہوگیا ہے، لوگ بے روزگار ہیں اور معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا کوئی ایک کام جس پر عمل درآمد ہوا تھا وہ بتادیں۔

خواجہ آصف نے ساتھی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر نہ جاری ہونے پر کہا کہ پارلیمنٹ میں ریلیف نہیں ملتا تو پھر آخری آپشن سپریم کورٹ سے درخواست کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: بجٹ پر خواجہ آصف کا دلچسپ تبصرہ

انہوں نے کہا کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے، الیکشن کمیشن سے متعلق صدر کے پاس اختیار نہیں ہے، صدر آئینی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

تازہ ترین