• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک این جی او’ سیو دی ٹریز ‘کی شکایت پر بھارتی پولیس نے پودے کھانے پر 2 بکریوں کو گر فتار کرکے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کی پولیس نے 2 بکریوں کو پودے کھانے کے جرم میں گرفتار کرکے حیران کن مثال قائم کردی۔

بھارتی این جی او سیو ٹریز کے مطابق ریاستی سطح پر درخت اگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوں بکریاں نقصان پہنچا رہی تھیں، جس کے بعد مقامی این جی او ر ضاکاروں انیل اور وکرانت نے پولیس میں ان بکریوں اور ان کے مالک کے خلاف شکایت درج کروائی۔

رپورٹ کے مطابق ان دونوں رضاکاروں نے علاقے میں درخت اگا مہم کے تحت پودے لگائے تھے، جن کو ان بکریوں نے نقصان پہنچایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ این جی او سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہوں نے علاقے میں مہم کے تحت 900 پودے لگائے تھے جن میں سے 250 پودے ان بکریوں نے کھالیے ہیں، جس کے بعد پولیس نے ان دونوں بکریوں کو گرفتار کرکے تھانے کے باہر باندھ دیا۔

پولیس نے بکریوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مالک پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، جسے بھرنے کے بعد ان دونوں بکریوں کو مالک کے حوالے کیا گیا۔

تازہ ترین