• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی:پاکستان کی ذوالفیا نذیر کا پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈل

دبئی: پاکستان کی ذوالفیا نذیر نے پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا


پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر ذوالفیا نذیر پاور لفٹر بن گئیں، دبئی میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔


پانچ سال قبل پاکستان کی جانب سے ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ کھیلنے والی مڈ فیلڈر ذوالفیا نذیر اب ایک اور کھیل میں اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔

ذوالفیا نے دبئی میں ہونے والی ڈیزرٹ بیربال پاورمیٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے طاقت کے اس کھیل میں بھی اپنی مہارت ثابت کردی۔

انڈر۔52 ویٹ کیٹیگری میں ذوالفیا نذیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکویٹس اور ڈیڈ لفٹ میں 110 کلو گرام جبکہ چیسٹ پریس میں ساڑھے 57 کلوگرام وزن اٹھاکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

جنگ سے گفتگو میں ذوالفیا نے بتایا کہ وہ فٹبال کی طرح پاور لفٹنگ میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

ذوالفیا نے کہا کہ انہوں نے فٹنس ٹریننگ کے لیے پاور لفٹنگ کا کھیل اپنایا ہے، ساتھ ساتھ فٹبال بھی جاری ہے اور وہ دبئی میں کلب فٹبال بھی کھیل رہی ہیں۔ امید ہے پاکستان فٹبال کے معاملات بھی جلد بہتر ہوں گے تاکہ انہیں ایک بار پھر ملک کےلیے فٹبال کھیلنے کا موقع مل سکے۔

تازہ ترین