• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: اسپتال میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

برازیل: اسپتال میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی


برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو کے اسپتال میں آتش زدگی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی۔

برازیلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ آگ گزشتہ آدھی رات کو بادمی اسپتال کے جنریٹر روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

آگ تیزی سے اسپتال کے پرانے حصے تک پھیل گئی اور آگ کے باعث اٹھنے والا دھواں مختلف وارڈز میں بھر گیا۔

اسپتال کے عملے اور نرسوں نے انتہائی محنت کے بعد اسپتال کے اندر موجود مریضوں کو باحفاظت باہر نکالا، جبکہ 90 سے زائد مریضوں کو خصوصی یونٹوں میں منتقل کر دیا گیا۔

فائر بریگیڈز کی درجنوں گاڑیوں اور عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

تازہ ترین