آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ کی زیرِ صدارت کشمیر سیل کا تیسرا اجلاس



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر سیل کا تیسرا اجلاس وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل اور او آئی سی کے بعد دیگر عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 40واں دن

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے حالیہ دورہ جنیوا اور اس میں ہونے والی میٹنگز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا نے جس طرح مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ،وہ غیر معمولی ہے ،آج بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، کشمیر پر پہلی بار یورپی پارلیمنٹ میں بحث ہو گی۔

رواں ماہ یو این جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں مظلوم انسانوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے۔


قومی خبریں سے مزید