• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوول ٹیسٹ کا دوسرا دن انگلینڈ کی برتری پر ختم

اوول ٹیسٹ کا دوسرا دن انگلینڈ کی برتری پر ختم



ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ اوول گراؤنڈ پر کھیلا جارہا ہے، جس کا دوسرا دن انگلش ٹیم کے بعد آسٹریلیا کے لیے بھی بھاری ثابت ہوا۔

میزبان انگلینڈ کے 294 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں انگلش ٹیم نے میچ کی پہلی اننگز میں ہی 69 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

دوسرے دن کے آغاز میں انگلینڈ نے پہلی اننگز 271 رنز 8 آؤٹ پر دوبارہ شروع کی، اس کے باقی 2 وکٹیں 23 رنز کے اضافے پر ہی گر گئیں۔

جوز بٹلر انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کے ہیرو ثابت ہوئے، وہ 70 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، کپتان جو روٹ نے 57 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

انگلش کپتان کو اننگز کے دوران ایک، دو نہیں بلکہ تین چانس ملے، آسٹریلین فیلڈرز نے ان کے 3 کیچ ڈراپ کیے، لیکن اس کے باوجود وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

مچل مارش نے 46 رنز کے عوض 5، کمنز نے 3 اور ہیزل ووڈ نے 2 انگلش بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم 69 ویں اوورز میں 225رنز پویلین لوٹ گئی ،اننگز کے ٹاپ اسکورر اسٹیواسمتھ رہے ،جنہوں نے سیریز میں ایک اور ففٹی داغ دی۔

اسٹیو اسمتھ آج سیریز میں کم ترین اسکور 80 رنز پر آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ واکس کے حصے میں آئی، آسٹریلیا کی طرف سے دوسرا بڑا اسکور لبوشاگنے کا رہا، وہ 48 رنز بناکر آرچر کا شکار بنے۔

انگلش ٹیم کی طرف جوفرا آرچر نے بہترین بولنگ کی، انہوں نے 62 رنز کے عوض 6 ، کُرن نے 3 اور واکس نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی 9 رنز بنالیے تھے، جس کے بعد اُس کی مجموعی برتری 78 رنز ہوگئی ہے۔

حالیہ ایشز سیریز میں دونوں ٹیمیں اب تک 4 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہیں، جن میں ایک انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 2 ٹیسٹ اپنے نام کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ایشز آسٹریلیا کے پاس ہی رہے گی، تاہم انگلینڈ کی کوشش ہے کہ سیریز کا اختتام دو، دو سے برابری پر کرے۔

تازہ ترین