• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں کیلئے سروس سٹرکچر بنا نے کاحکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پمز سمیت وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں کے لئے ایک ماہ کے اندر سروس سٹرکچر بنانے کا حکم دےدیا ۔ پمز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مطاہر شاہ نے محکمانہ ترقیاتی بورڈ میں نام شامل نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھااور درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزارت صحت نے تین ماہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر 30 دنوں میں من و عن عمل کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین