• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،غیر منظور شدہ ر ہائشی وکمرشل پراجیکٹس کی فہرست جاری

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے شہر یوں کی آگاہی کیلئے ان 26 رہائشی و کمرشل پراجیکٹس کی فہرست جاری کی ہے جو سی ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہیں ۔ ان پراجیکٹس میں گلبرگ گرین اسلام آ باد کے اکبر آرکیڈ اور مال اینڈ ریز یڈنسی اور گولڈن ہائیٹس ، بی سترہ کے عباس آرکیڈ ، کر یٹو مال ، ایف سترہ کے غوثیہ آرکیڈ ، سواں گارڈ ن میں سواں آرکیڈ ، بحریہ اینکلیو اسلام آ باد میں کیپٹل مال اینڈ ریز یڈنسی ، کشمیر ہائی وے پر مارگلہ اوکس ، بی سترہ میں شپائر مال ، جناحگارڈن میں جناح ایمپورئم ایگزیکٹو بلاک ، ایچ تیرہ میں زارا ہائیٹ ، بحریہ اینکلیو میں رائل مال اینڈریزیڈنسی ،سینٹرم ، مدینہ مال ، گلیر یا، گلبرگ گرینز میں قراقرم گرینز اور فار چون ڈیسٹنی اور لکسس ، ای الیون میں کیپٹل ریزارٹ ، بی سترہ میں ایو نیو آرکیڈ ، ایمل ہائیٹس اور کیپٹل سکو ائر ، ایکسپریس وے پر پام ریزیڈنشل اپارٹمنٹس اور سیکٹر ای الیون اور گولڑہ ا یریا کے تمام ر ہا ئشی و کمرشل اپارٹمنٹس شامل ہیں۔
تازہ ترین