• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریضوں کو بہتر طبی سہو لتیںفراہم کی جائیں،ڈی جی ایم ایل اینڈ سی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹو نمنٹس میجر جنرل حسنات عامر گیلانی نے کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال میں جاری کاموں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹو نمنٹس راولپنڈی ریجن فہیم ظفر ، ایگز یکٹو آفیسر سبطین رضا ، ایڈیشنل ایگز یکٹو آفیسر فیصل منیر وٹو ،فہیم علی ،سینئر کینٹ انجینئر عتیق چوہدری ،ایڈمنسٹریٹر ہسپتال بر یگیڈئر عمران الحق بھی موجود تھے، ڈی جی ایم ایل اینڈ سی نے سہولیات اور ان کے معیار کو مزید بہتر اور بین الااقوامی معیارات کے مطابق کر نے کی کاوشوں کو سراہا ۔
تازہ ترین