• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کی دعوت کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایاجائے گا،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( پ ر) 21ستمبر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ چوبرجی کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجدالہلال چوبرجی لاہور میں پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں مولانا اللہ وسایا، مولانا محمدامجد خان اور دیگر نے شرکت کی۔مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما وں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیت دنیاکابدترین فتنہ ہے،ختم نبوت کی دعوت کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ آنے والا دور انتہائی خطرناک دورہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ۔
تازہ ترین