• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی اور پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار آج ہوگا

لاہور(ایم کے آر ایم ایس رپورٹ)میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی(جنگ گروپ آف نیو ز پیپرز)اور پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام خصوصی قومی سیمینار بعنوان ’’صحت اور غذائیت‘‘ (پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک چیلنج )کا انعقاد آج بروز ہفتہ دوپہر 2:00بجے ایکسپو سنٹر لاہور میں کیا جا رہا ہے۔سپیکرز میں پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی (پریزیڈنٹ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ) ،ڈاکٹر محمد ناصر (چیئرسکیلنگ آپ نیوٹریشن ،بزنس نیٹ ورک پاکستان (SBN)پاکستان ( ،پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنر ی اینڈ انیمل سائنس )، ڈاکٹر پال ابنر (پردو یونیورسٹی امریکہ )، ڈاکٹر عبدالکریم بھٹی (سابق وائس چیئر مین )،ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کمال (کنونیئر سیمینار)، خلیل اے ستار (چیئر مین پی پی اے )جبکہ مہمانان گرامی میں صاحبزادہ محبوب سلطان(وفاقی وزیر برائےنیشنل منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ)،سردار حسنین بہادر دریشک (صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب)،ڈاکٹر یاسمین راشد(صوبائی منسٹر آف پنجاب ہیلتھ)، عبدالباری پتافی (منسٹر لائیو سٹاک فشری گورنمنٹ آف سندھ)، ووٹر پلام(ایمبیسڈر،ایمبیسی آف ہالینڈ) ہونگے۔میزبان و اہتمام و موڈرئیٹر:واصف ناگی(تمغہ برائے حسن کارکردگی،سینئر ایڈیٹر ہیلتھ،ایجوکیشن،کرنٹ افئیرز و چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)ہیں۔
تازہ ترین