• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی پلاننگ روڈمیپ پرسوفیصدعمل کرکے آبادی پرقابوپاناہوگا،صوبائی وزیرصحت

لاہور(جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر میں فیملی پلاننگ کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں فیملی پلاننگ روڈمیپ پرسوفیصدعمل کرکے آبادی پرقابوپاناہوگا۔ دیہی علاقہ جات میں خاندانی منصوبہ بندی میں تعلیم اورآگاہی مہم اہم کردار اداکرسکتی ہیں۔ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت دیرپااوردوررس نتائج حاصل کرناہونگے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزخاندانی منصوبہ بندی میں اپنا اہم کرداراداکریں۔
تازہ ترین