• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمراء کے زیر اہتمام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کہانی پر ڈرامہ پیش

لاہور(شوبز رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کہانی پر مبنی ڈرامہ ”اسیرِآزادی“ پیش کیا گیا۔ مشال یاسین ملک نے خصوصی شرکت کی۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ میں کشمیری قائدین اور عوام کی اپنی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں، بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں پر غیر قانونی پر قابض نہیں رہ سکتا۔،انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کی کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کے لئے کی جانے والی کاوشیوں کو سراہتی ہوں.ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے اس موقع پر کہا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے،بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین