• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم نے کوچ سے کروڑوں روپے کاغیرملکی سامان برآمدکرلیا

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم نے لکپاس چیک پوسٹ پر ایران سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ سے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر کسٹم ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایران سے غیر ملکی سامان کوئٹہ لایا جا رہا ہےجس پر ایڈیشنل کلکٹر پروینٹو جمیل بلوچ ، اسسٹنٹ کلکٹر پرووینٹو رانا عمیر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ شب ایک مسافر کوچ کو روکنے کی کوشش کی تو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرائیور کوچ بھگا کر پہاڑی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا کسٹم کے عملے نے کوچ کو تحویل میں لیکر چیک کیا تو اس میں سکم ملک ، بالائی کے بغیر دودھ ،دودھ پاؤڈر ، انجن آئل ، پلاسٹک شاپر ، ٹائلز سمیت دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا برآمد سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین