• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے ائرپورٹ پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی قیادت میں جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے کارکن ان کا استقبال کریں گے اور انہیں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے جلوس میں شہر لایا جائیگا ۔کوئٹہ پہنچنے کے بعدوہ شام6بجے دارارقم اسکول نزد مرکزی جامع مسجد جناح ٹاؤن میں مشوانی قومی جرگہ سے خطاب کریں گے ۔
تازہ ترین