• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ کرکے علاؤ الدین نامی نوجوان کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے علائوالدین ضلع کچہری کے ہوٹل میں مزدوری کرتا تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین