• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازوں نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے سعودیہ پلٹ سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر )تھانہ کینٹ کے علاقے میں نوسربازوں نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے تلاشی کے بہانے سعودیہ پلٹ سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے ،مظفرگڑھ کے رہائشی ممتاز حسین نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ وہ سعودی عرب سے ملتان ائیر پورٹ پہنچا جہاں پر اس کے رشتہ دار ریاض ، عاشق حسین ، مامون اور محمد نواز لینے آئے تھے وہ ویگن پر سوار ہوکر روہیلانوالی جارہے تھے کہ کینٹ کے علاقے میں کار سوار افراد نے انہیں روک لیا ان میں سے ایک شخص نے سرکاری وردی پہنی ہوئی تھی ملزمان نے تلاشی کے بہانے اس کی جیب سے ایک لاکھ 98ہزار روپے اور 3 لاکھ 26ہزار ریال نکال لئے اور فرار ہوگئے۔
تازہ ترین