• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ، متعدد گرفتار، سرچ آپریشن میں 5پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ کینٹ، بدھلہ سنت اور نیوملتان کے علاقوں چونگی نمبر ایک ، بستی اوڈ والی ،چک تین ٹی اور امام بارگاہ ابوالفضل کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ،اس دوران 72 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ،5 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے5غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا، پولیس نےسڑک کے درمیان ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک روانی متاثر کرنے پر6 افراد شریف، وسیم ، عمران ، آصف، فقیر محمد، اقبال کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے، ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں دولت گیٹ پولیس نے عبداللہ ، سیتل ماڑی پولیس نے عرفان ، خالد ، کاشف اورارشدکیخلاف مقدمات درج کرلئے، لوہاری گیٹ پولیس نے بھیک مانگنے پر سیانی بی بی اور جنت مائی کو گرفتار کر لیا، مظفرآباد پولیس نے آئل ٹینکرز سے پٹرول وڈیزل نکالنے اورلوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں 4افراد شمشیر احمد ، کاشف ، شکیل اور رمضان کو گرفتار کر لیا ، بوگس چیک دینے کے الزام میں ممتاز آباد پولیس نے کفایت اللہ کی درخواست پر نواب شاہ جبکہ فواد انور کی درخواست پرگلگشت پولیس نےمبشر کیخلاف مقدمات درج کر لئے، ممتازآباد پولیس نے بستی ڈومری میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر7جواری رمضان ، جاوید ، شوکت ، ناصر ، رمضان ، عبدالحکیم اور فیاض کو گرفتار کر لیا، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر تھا نہ شاہ شمس پولیس نے محمد جنید جبکہ تھا نہ ممتاز آباد پولیس نے عادل عرف ندیم کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین