• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس کی ایکسرے مشین خراب،مریضوں کو پریشانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس کی ایکسرے مشین خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مریض بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے،ذرائع کے مطابق چلڈرن کمپلیکس کی ایکسرے مشین کی پاور بیٹری گزشتہ روز خراب ہوگئی جسکی وجہ سے پراسس نے کام کرنا چھوڑ دیا،ایکسرے نہ ہونے سے ان ڈور اور آئوٹ ڈور مریض بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بیٹری تبدیل کی جارہی ہے بہت جلد ایکسرے مشین فعال کر دی جائے گی۔
تازہ ترین