• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:اسسٹنٹ کمشنر ، سب رجسٹرار کو عدالتی احکامات پر رجسٹری منظور کرنیکا حکم

املتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بنچ نے اراضی کی رجسٹری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر / سب رجسٹرار کو عدالتی احکامات کی روشنی میں فوری طور پر رجسٹری منظور کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں دنیا پور ضلع لودھراں کے سیف اللہ فاروقی نے موقف اختیار کیا کہ سینئر سول جج لودھراں کی عدالت میں دعویٰ استقرار حق و معاہدہ تکمیل بیع دائر کیا تھا جس ڈگری ہوگیا ،اس کیخلاف کوئی اپیل دائر نہیں ہوئی ،مقررہ وقت گزرنے کے بعد موکل نے ڈگری کے اجراء کی درخواست دی اور عدالتی حکم کے مطابق رجسٹری کرانے کے لئے سول جج فوزیہ افضال نے اپنے ریڈر کو لوکل کمیشن کا اختیار دیا کہ وہ رجسٹری کرائے، اسٹامپ پیپر تیار کرائے گئے اور رجسٹری کے لئے اسسٹنٹ رجسٹرار کے پاس کاغذات 2017 میں جمع کرائے مگر اس پر مزید پیش رفت نہ ہو سکی، چنانچہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی جنہوں نے 21 اپریل 2018 کو اسسٹنٹ کمشنر و سب رجسٹرار کو حکم دیا کہ رجسٹری منظور کریں، لیکن اس کے باوجود عملدرآمد نہ ہوا ،جس کے سبب فاضل عدالت سے رجوع کرنا پڑا ہے۔
تازہ ترین