• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، تھا نہ ممتازآباد پولیس کو الطاف حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رحمان کالونی میں واقع گھر پردستک ہوئی باہر نکلا تو عبدالقیوم، اللہ ڈیوایا، حسنین، عمر ، دین ، رحیم مائی نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ،تھا نہ الپہ پولیس کو غلام عباس نے بتایا کہ بیوی اقبال مائی اور بیٹی رمشا اپنے بھانہ کے اندر موجودتھےکہ نواز نے اپنے مویشی فصل جوار میں چھوڑ دیئے جس پر رمشا نے منع کیا تو نواز نے اسے زدوکوب کیا اور گالم گلوچ کی اور اپنے بیٹوں شوکت ، صفدر ، اصغرآگئے اور اسے زخمی کردیا جبکہ محمد اصغر نے میری بیوی کے کپڑے پھاڑ دیئے ،تھا نہ قادرپورراں میں واحد بخش کو شیراز نےچوری کے مقدمہ کی پیری کرنے پر موٹرسائیکل سے ٹکر مار کرزخمی کردیا ،تھا نہ بدھلہ سنت میں رضیہ بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ اکمل ، شعبان، مبشر، خضرو 4نامعلوم افراد زبردستی گھس گئے اور میری بیٹی پرحملہ کرکے زخمی کردیا ،چک 5کے ایم آر کے رہائشی محمد آصف نے بدھلہ سنت پولیس کو بتایا کہ حق نواز، بشیر، رمضان، شہباز، حفیظ اللہ ، اللہ دتہ ، سجاد ، آصف وغیرہ اس کے رقبہ پر آگئے اور سرکاری پانی چوری کرنے لگے ، منع کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیں،موضع دولت پور کے رہائشی محمد یوسف نے بتایا کہ باقر حسین، ذاکر حسین، حق نواز، بہادر ،ندیم سجاد زبردستی میرے گھر گھس گئے اور میرے بیٹے محبوب اور یعقوب کوتشدد کرکے زخمی کردیااور ہماری عورتوں کی بے حرمتی کی جبکہ ٹریکٹر کو نقصان پہنچایا متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین