• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کےچیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آفتاب شبیر وڑائچ ریٹائر ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کےچیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر آفتاب شبیر وڑائچ ریٹائر ہوگئے، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اعزار میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا، جس میں رجسٹرار صہیب راشد خان اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق اور افسرانکی جانب سے ڈاکٹر آفتاب شبیر وڑائچ کو یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیاگیا ، اس موقع پر رجسٹرار صہیب راشد خان اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق نے ڈاکٹر آفتاب شبیر وڑائچ کی یونیورسٹی میں خدمات کو سراہا ،صدرآفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن رانا جنگ شیر نے کہا کہ ڈاکٹر آفتاب شبیر وڑائچ اپنے فرائض منصبی سے انصاف کرتے ہوئے ریٹائر ہورہے ہیں ۔
تازہ ترین