• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاوردفعہ 144نافذ‘ کوڑا اورکچرا پھینکنے پر پابندی عائد

پشاور(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور میں دکانداروں کی جانب سے اپنی دکانوں کے سامنے پانی سے بھرے پھولوں کے گملے اور ٹائر و ٹیوب رکھنے اور دکانداروں اور عام لوگوں کی جانب سے نہروں میں کوڑا اورکچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس سے ڈینگی وائرس اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کیلئے نافذالعمل رہے گا۔
تازہ ترین