• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزارت کا عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کا حکم

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کو آئندہ عمرہ پیکیج فیس اپنے وطن میں ہی ادا کرنی ہوگی۔

وزارت حج کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق عمرہ زائرین کو پہلے سعودی عمرہ کمپنی کے غیر ملکی ایجنٹ اور پھر عمرہ پیکیج کا انتخاب کرنا ہوگا، عمرہ پیکیج مطلوبہ خدمات اور سعودی عرب کے دو طرفہ ٹکٹ نمبر پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی ویزہ کیلئے عمرہ زائرین کا بائیو میٹرک سسٹم خراب

یہ بھی پڑھیے: ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم

تازہ ترین