• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں بابر روڈ کے سائن بورڈ پر سیاہی پھیر دی گئی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے نام سے منسوب سڑک کے سائن بورڈ پر سیاہی پھیر دی گئی۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے  کسی عظیم ہندوستانی شخصیت کے نام پر رکھا جائے۔

بھارت کے شہر دہلی کےاعلیٰ سیکورٹی زون میں بابر روڈ کے سائن بورڈ پر  سیاہی ملنا مسلمانوں سے تعصب کی نشانی ہے۔

 یہ کام ہندو سینا کی جانب سے کیا گیا ہے جو چاہتے ہیں بابر روڈ کا نام تبدیل کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ حکام اِس اقدام کے خلاف کیا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے والے این ڈی ایم سی کے عہدیداروں کی جانب سے بھی اِس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

گزشتہ سال بھی ہندو سینا نے راتوں رات دہلی کے ’اکبر روڈ‘ کے سائن بورڈ پر’مہارانہ پرتاپ روڈ‘ کے پوسٹر لگا دیے تھے، وہ چاہتے تھے کہ سڑک کا نام تبدیل کر کے مہارانہ پرتاپ روڈ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ 2015 میں بھی دہلی کے ’اورنگزیب روڈ‘ کا نام تبدیل کر کے’ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام روڈ‘ رکھ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین