• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کے اسپتال میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک


برازیل کے اسپتال میں آتشزدگی سے 11 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے باڈم اسپتال میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے وارڈ میں دھواں بھرگیا۔

عملے نے مریضوں کو بستر سمیت اور  وہیل چیئر  پر باہر نکالا۔

آگ پر قابو پالیا گیاہے، آگ ممکنہ طور پر جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

تازہ ترین