کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کشیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے، اس موقع پر بلاول زرداری کی جانب سے سندھودیش کا پرچار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے،جہاں پوری قوم کشمیر کو بھارتی بربریت اور ظلم سے آزاد کروا نے کے لئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے وہیں اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن چھپانے اور اپنے آقائوں کو بچانے میں مصروف ہیں،اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی جتنی کوشش کرلیں وزیر اعظم کا کشمیر آزاد کروانے کا مشن اب نہیں رکنے والا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر کے سامنے اجاگر کیا وہ آج سے پہلے کسی حکومت میں نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے بے زار ہیں،سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائدین کی کرپشن کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔