• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 149کا شوشہ چھوڑ کر نئی آئینی بحث چھیڑ دی گئی،نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران پارٹیوں اور حکومتوں کے وعدے و دعوے اور بیانات تو مسلسل جاری ہیں لیکن کراچی کے عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں نہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں، وفاقی حکومت نے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کے سربراہ اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے آرٹیکل 149کے نفاذ کا شوشہ چھوڑ کر ایک نئی آئینی بحث چھیڑ دی،وزیر اعظم عمران خان بھی محض اعلانات ہی کررہے ہیں اور کراچی کے لئے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی، وزیر اعظم کا دورہ کراچی ملتوی ہونے سے عوام کو مایوسی ہوئی،وفاقی حکومت کی کمیٹی کی بھی کوئی سرگرمی سامنے نہیں آئی اور بعض لوگ تو اس کمیٹی کے مینڈیٹ پر بھی سوال اُٹھا رہے ہیں،صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی نا اہلی اور نا قص کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے،صرف زبانی جمع خرچ اور اعلانات کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین