• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق عباس ٹاؤن گلشن ویو اسماءگارڈن کے فلیٹ نمبر E7میں ایک اطلاع پر پولیس نے اہل فلیٹس کی موجودگی میں دروازہ توڑ کر کمرے سے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کی ،ایس ایچ او محبوب الہیٰ کے مطابق متوفیہ کی شناخت سیدہ طاہرہ بتول دختر سید غلام علی شاہ کے نام سے کی گئی ،متوفیہ کی والدہ چند روز قبل اپنے آبائی علاقے نواب شاہ گئی تھی اور متوفیہ گھر میں اکیلی تھی ، لاش 6روز پرانی ہے،شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17/Bمیں واقع مکان میں لاش کی اطلاع پر پولیس نے اہل محلہ کی موجودگی میں کمرے سے 40سالہ شخص کی لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے جبکہ لاش 10روز پرانی ہو نے کی وجہ سے مکمل طور پر خراب ہو گئی، دونوں لاشیں کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی ہیں، چنیسر گوٹھ میں واقع جھاڑیوں سے ملنے والی 40سالہ شخص کی لاش کو پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاش کم از کم 4روز پرانی ہے، تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 ایف میں دکاندار 40 سالہ محمد شاہین کی گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کے کمرے میں الماریا ں کھلی ہوئی تھیں سامان بکھرا ہواتھا، بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی شبہ ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوئوں نے مقتول کے ہاتھ پائوں باندھ کر گھر کا صفایا کیا اور سرپر گولی مار کرقتل کیاہے، مقتول کے والد نے بیکری ملازم فیصل کے خلاف ڈکیتی و قتل کا مقدمہ درج کروادیا ہے، اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں واقع یامین میڈیکل اسٹور پر مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 40سالہ سید اکبر امام ولد اصغر امام کو گولی مار کر زخمی کردیا ۔
تازہ ترین