• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پانی کی قلت باعث تشویش ہے،متحدہ پاکستان

کر اچی( اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ نیو کر اچی ،نارتھ کر اچی سمیت کر اچی کے مختلف علا قوں میں پا نی کی قلت اور آلو دہ پا نی کی فر اہمی باعث تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ مون سون با رشوں سے ڈیم بھر چکے ہیں اور پانی کے بحران کا کوئی جواز نہیں لیکن نا رتھ کر اچی اور نیو کر اچی کے علا قوںمیں پند رہ دن کے بعد پا نی فر اہم کیا جا رہا ہے جو آلو دہ اور بد بو دار ہے پا نی کا یہ پر یشر نہ ہو نے کے بر ابر ہے یہی حال شہر کے مختلف علا قوں کا ہے،اراکین اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکو مت ،واٹر اینڈ سیو ریج بو رڈ کر اچی سے فی الفور پا نی کی سپلا ئی معمول کے مطا بق کر نے کا مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا کہ ایم ڈی واٹر بو رڈ مخصوص انداز میں کام کر رہے ہیں ہم اسکی مذمت کر تے ہیں اور یہ واضع کر نا چاہتے ہیں کہ اگر یہ سلسلہ جا ری رہا تو عوام کے راست اقداما ت میں ایم کیو ایم انکے شانہ بشانہ ہو گی ۔
تازہ ترین