• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھ جائیگا،علما

کراچی(پ ر)محرم الحرام کے سلسلے میں مسجد حر تیسر ٹائون میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ شہدا ئے کربلا کی اسلام کی بقا کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،المحسن ہال میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر رضا رضوی نے کہا کہ سیرت اہلبیت ہمارے لئے مشعل راہ ہے،جامع مسجد حیدری اورنگی ٹائون میں علامہ اجلال حیدر نقوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ اور انکے رفقا نے میدان کربلا میں عظیم قربانی پیش کی،امام بارگاہ منور انچولی سوسائٹی میں آغا دانش حیدر اور نیئر نقوی نے امام حسینؑ اور انکے رفقا کی قربانیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔
تازہ ترین