• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم پر محکمہ زراعت کے تحت کنزیومرپروٹیکشن کونسلز قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ نے کنزیومرپروٹیکشن کونسلز قائم کرکے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے، سیکریٹری زراعت سپلائی اینڈ پرائس ڈیپاٹمنٹ نے اپنی عمل درآمد رپورٹ میں کہاہےکہ صوبائی کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور29 ضلعوں میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسلز قائم کردی ہیں ،صوبائی پروٹیکشن کونسل کے چیئرپرسن ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ہیں جبکہ ان کے ساتھ 20ممبران شامل ہیں جن میں 7سرکاری جبکہ 13غیر سرکاری ممبران ہیں ،ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں متعلقہ ڈی سی چیئرمین ہونگے جبکہ ان کے ساتھ 9ممبران شامل ہیں جن مین 6 ممبران سرکاری اور3ممبران غیر سرکاری ہونگے،واضح رہےکہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں صوبائی اور ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسلز بنانے سے متعلق سندھ حکومت کو پروٹیکشن کونسلز ترتیب دینے اور کنزیومر کورٹس کے ججز کو تنخواہیں فوری ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو صوبے میں صوبائی اور ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسلز بنانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ سیکرٹری زراعت، سپلائی اینڈ پرائس ڈیپارٹمنٹ، سندھ حکومت کے فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار منصورطارق نے موقف اپنایا کہ 29 اضلاع کے کنزیومر کورٹس کے ججز کی تنخواہ تک ادا نہیں کی جا رہی،عدالتی حکم کے باوجود صوبائی اور اضلاع کی سطح پر کنزیومر پروٹیکشن کونسلز بھی نہیں بنائی گئی۔
تازہ ترین