کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے پہلے دن بیٹسمین چھائے رہے۔کے پی کے کے اشفاق احمد،کراچی میں سندھ کے خرم منظور،عابد علی اور لاہور میں پنجاب کے سمیع اسلم اور عدنان اکمل نے سنچریاں بنائیں۔بولر دن بھر وکٹ کے حصول میں پریشان رہے۔تین فرسٹ کلاس میچوں میں دس وکٹ گر سکے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینٹرل پنجاب نےسدرن پنجاب کے خلاف چار وکٹ پر291رنز بنائے۔ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم 19چوکوں کی مدد سے151رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔عدنان اکمل نےنا قابل شکست 106رنز14چوکوں کی مدد سے بنائے۔عمران رفیق پانچ شان مسعود 12صہیب مقصود6اور عمر صدیق چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ وقاص مقصود نے51رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔یوبی ایل کمپلکس کر اچی میںسند ھ نے بلوچستان کے خلاف دو وکٹ پر 237 رنز بنائے۔ٹیسٹ اوپنر خرم منظور نے ایک چھکے اور 13چوکوں کی مدد سے105رنز بنائے۔انٹر نیشنل اوپنر عابد علی نے273گیندوں پر 120 رنزاسکور کئے۔دونوں نے پہلی وکٹ پر212رنز بنائے۔یاسر شاہ نے دونوں وکٹ90رنز دے کر حاصل کئے۔ایبٹ آباد میں کے پی کے نے چار وکٹ پر343رنز بنائے۔اشفاق احمد نے106رنز کی اننگز کھیلی۔محمد رضوان84رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔عادل امین49رنز پر کھیل رہے ہیں۔پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈپارٹمنٹ اور ریجن کو ختم کرکے چھ صوبائی ٹیموں کو شامل کیا ہے۔