• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان میں سیکورٹی کا جائزہ لے گی

آئی سی سی  پاکستان میں سیکورٹی کا جائزہ لے گی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کے لئے نیوٹرل امپائروں اور میچ ریفری کی تقرری سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کی سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی آفیشلز بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

2015 میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستانی زمباوین آفیشلز نے میچ سپر وائز کئیے آئی سی سی نے تیسرے ممالک کے ریفریز یا امپائرز نہیں بھیجے تھے ۔

آئی سی سی نے خصوصی طور پر پی سی بی کو میچ آفیشلزکا تقرر کرنے کی اجازت دی تھی آئی سی سی نے سیکورٹی وجوہات پر آفیشلز تعینات نہیں کئے تھے۔

تازہ ترین