• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ ,سنٹرل پنجاب253 رنز پرآئوٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم کو مقررہ 83 اوورز میں 253 رنز پرآوٹ ہوگئی سدرن کے خلاف میزبان ٹیم کےاوپنر محمد اخلاق نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ینٹور ذوالفقار بابر نے 5 جبکہ آغا سلمان نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سدرن پنجاب نے 4.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 4 رنز اسکور کیے تھے۔ناردرن اور خیبرپختوانخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا۔ کپتان فیضان ریاض نے 190 گیندوں پر 156 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ میچ میں خیبرپختوانخوا کی جانب سے خالد عثمان نے 70 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسری جانب خیبرپختوانخوا نے دن کےاختتام تک 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 26 رنز بنائے تھے۔ این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوسکا۔ 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر اویس ضیاء نے 71 رنز بنائے۔ بلوچستان ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سندھ کی جانب سے حسن خان نے 34 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سندھ کی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنائے۔
تازہ ترین