• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی عبدالعزیز چشتی کی ترغیب پر لوٹن میں تعلیمی تبدیلیوں پر اجلاس

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن پرائمری ہیلتھ ایجوکیشن کا مقصد بچوں کی دماغی صحت، صحت بخش خوراک، انٹرنیٹ سیفٹی اور مضمرات، بنیادی فرسٹ ایڈ، جسمانی صحت اور فٹنس، بچوں کے جسمانی عضو میں تبدیلیوں، منشیات، شراب اور تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہی دلانے کے پروگرام پر مشتمل ہے جب کہ مذیب اور تعلقات کار سے متعلق ایجوکیشن پالیسی بھی بچوں کی تربیت کےبنقطہ نظر سے ہے جس سے بچے اچھے شہری بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار 11 ستمبر کو ویسٹ بورن روڈ پر واقع مسلمانان برطانیہ کے معروف ادارے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی دعوت پر لوٹن بارو کونسل لیڈر ہیزل سمنز اور ایگزیکٹو کونسلر محمد اسلم نے سینئر اسکول امپرومنٹ ایڈوائزر کیرولین ڈیوس اور اسکول ہیلتھ ایجوکیشن اسپیشلسٹ تارا لیوس نے اہم نوعیت کی اعلیٰ سطح کی کمیونٹی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کیا ۔ اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو کونسلر محمود حسین نے کی ۔ اس موقع پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے فرزند قاضی سراج المرتضیٰ نے ستمبر 2020سے ہونے والی مذہب اور تعلقات کار سے متعلق ایجوکیشن قانون میں مجوزہ تبدیلیوں اس کے مجوزہ اثرات اور والدین کے نقطہ ہائے نظر کو موثر طور پر اجاگر کیا۔ سینئر اسکول امپرومنٹ ایڈوائزر کیرولین ڈیوس اور اسکول ہیلتھ ایجوکیشن اسپیشلسٹ تارا لیوس نے تفصیل سے اظہار خیال کرتے ہوئے کمیونٹی کے سوالوں کے جوابات بھی خندہ پیشانی سے دیے اور واضح کیا کہ اس متعلق کافی کنفیوژن پایا جاتا ہے جب کہ وہ کمیونٹی کو مکمل یقین دلاتی ہیں کہ لوٹن پرائمری سطح پر مذیب اور تعلقات کار سے متعلق نئی ایجوکیشن پالیسی والدین کی مشاورت سے نافذ ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ لوٹن میں پرائمری سٹیج پر حقیقی ٹرمز میں ریلیشن شپ اور سیکس ایجوکیشن پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہونگے کیونکہ لوٹن کے اسکولوں نے پہلے سے ہی ایک تجویز کردہ پروگرام اپنا رکھا ہے لوٹن میں مضبوط طور پر تعلقات کار کا فوکس چار چیزوں پر ہے یعنی بچے اپنے آپ میں خود اعتمادی پیدا کریں ، ان میں خاندان کا تصور اجاگر ہو ساتھی طلبہ اور کمیونٹی کے احترام کے جذبات پیدا ہوں ۔ اس پروگرام کو لوٹن کے اسکولوں میں کوالیفائیڈ عملہ والدین کے مشورہ جات سے اچھی کوالٹی کی تعلیم دینے کا پابند ہے مزید برآمد لوٹن میں ہمیشہ اسکولوں کو کہا جاتا ہے کہ ریلیشن شپ اور سیکس ایجوکیشن کے نئے پروگرام پر والدین سے کنسلٹیشن کی جائے ہمارا یہ پروگرام لوٹن کونسل کی ویلیو ز اور اقدار کا عکاس ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعے مساوات ، ڈائیورسٹی ، کمیونٹی کوہیژن ، ایک دوسرے کا احترام کو پرموٹ کیا جاتا ہے جب کہ اجلاس میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی ترغیب اور دعوت پر لوٹن سے میئر لوٹن کونسلر طاہر مِلک، سابق پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر یاسین رحمان ، چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان ، اوک روڈ پر قائم مدینہ مسجد لوٹن کے زیراہتمام یوکے اسلامک مشن کے نمائندہ محمد شریف ، لوٹن کونسل آف ماسکس کے قاضی اسحاق ، صفۃ السلام کے صدر حاجی کالا خان ، الحرا ایجوکیشن اینڈ کلچر سنٹر کے ڈائریکٹر مسعود اختر ہزاروی ، سیلبرن روڈ جامعہ الاکبریہ کے ملک شبیر حسین ، مسجد نور کے نمائندہ کے علاوہ قاضی ضیا المصطفی ، قاضی عطاالکبریا، کونسلر خدیجہ غوث ملک ، سابق میئرز چوہدری مسعود اختر اور ریاض بٹ ، سید حسین شہید سرور ، ملک رفیق ، ممتاز بٹ سمیت متعدد کمیونٹی عمائدین کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں سے متعلق مختلف کمیونٹیز اور مذاہب سے متعلق نے طور پر شرکت کی جب کہ مختلف شخصیات نے اداروں سے متعلق ذمہ داران سے موضوع سے متعلق مختلف طرح کے سوالات اٹھائے اور تعلیمی تبدیلیوں پر اپنے اپنے خیالات پیش کیے۔ اس اہم اجلاس کے انعقاد پر ڈاکٹر یاسین رحمان ،سابق کنزرویٹیو امیدوار برائے کونسلر مہربان خان ، تحریک کشمیر برطانیہ کے سنئیر نائب صدر چوہدری محمد شریف، سابق میئر لوٹن چوہدری مسعود اختر جے پی، لوٹن کونسل آف انٹر فیتھ کے چئیرمین راجہ ظفر خان سمیت کئی شخصیات نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی اس اہم مسئلہ پر کاوش کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے اور توقع کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مسائل پر کمیونٹی کی آواز کو اداروں تک پہنچانے کی کاوشیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ ڈاکٹر یاسین رحمان ایک اہم مطالبہ یہ پیش کیا کہ لوٹن کے تمام اسکولز یکساں طور پر لوٹن کونسل کی گائیڈ لائنز کو فالو کریں۔
تازہ ترین