• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیگرنٹس کو غیرقانونی سمگل کرنے کے شبہ میں چھ برطانوی گرفتار

لندن(پی اے )لاریوں اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو چینل کے راستے سمگل کرنے کی تحقیقات کے سلسلے میں چھ مشتبہ سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ نشینل کرائم ایجنسی نے کہا کہ بدھ اور جمعہ لندن اور کینٹ سے 43 اور 59 سال عمر کے برطانوی مردوں کو گرفتار کیا گیا ۔ نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے ) نے کہا کہ 7 ستمبر کو 12 مائیگرنٹس کو غیرقانونی طور پر برطانیہ سمگل کرنے کے شبہ میں ان برطانویوں کو پکڑا گیا یہ مائیگرنٹس ویسٹ لندن میں ایک لاری کے عقبی حصے میں چھپے ہوئے تھے۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے بھاری نقدی اور کئی گاڑیاں اور ایک کشتی بھی قبضے میں لے لی۔ این سی اے کے ترجمان نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی انویسٹشی گیشن ایک انتہائی پیچیدہ کام ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ ہماری اس کارروائی کے نتیجے میں چینل کو غیر قانونی طور کر کراس کروا کر لوگوں کو برطانیہ سمگل کرنے والے کرائم نیٹ ورک کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہو گا ۔ این سی اے ریجنل ہیڈ اینڈریا ولسن نے کہا کہ ہیومن سگلر کو انسانی جانوں کی کوئی پروا یا قدر نہیں ہوتی وہ صرف پیسہ بنانے سے غرض رکھتے ہیں اور خطرناک حالات میں لوگوں کوچینل عبور کروانے کیلئے ان کو کموڈٹی کی طرح استعمال کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انسانی سمگلرز کے اس خطرناک اور غیر قانونی دھنے کو تلپٹ کرنے کیلئے این سی اے اور ہماری قانون نافذ کرنے والی فورسز ترجیحی آپریشن کرنے کیلئے یکسو اور پر عزم ہیں۔ کینٹ پولیس اور امیگریشن آفیسرز نے بھی اس آپریشن میں معاونت کی ۔
تازہ ترین