• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویک فیلڈ میں توحید و سنت کانفرنس آج ہوگی

اویک فیلڈ (پ ر) جمعیت علمائے برطانیہ کی33ویں سالانہ توحید وسنت کانفرنس آج ویک فیلڈسینٹرل جامع مسجد میں منعقد ہوگی۔ ملک بھر میں جمعہ کے خطبات میں علماء کرام وائمہ مساجد نے برطانیہ کے مسلمانوں سے توحید وسنت کانفرنس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ توحید وسنت کانفرنس برطانیہ اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش حالات نامساعد حالات میں مسلمانوں کے لئے حوصلے اوررہنمائی کا باعث ہوگی۔ کانفرنس میں کشمیر جیسے سنگین مسئلے پر علماء خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے اور وہاں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ بھی کرینگے۔ کانفرنس سے عالم اسلام کی جید اور ممتاز، مذہبی اور سیاسی شخصیات خطاب فرمائیں گی۔ پاکستان سےجمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری، علامہ عبدالرشید ربانی، جمعیت علمائے آزاد کشمیر کے امیر شیخ الحدیث مولانا سعید یوسف خان، جمعیت علمائے برطانیہ کے امیر مفتی محمد اسلم ، مولانا قاری محمد اسماعیل جنرل سیکرٹری، مولانا شاہ عبدالعزیز، مفتی محمد ابراہیم عزیز آزاد کشمیر، جمعیت علمائے اسلام پاکستان مظفر گڑھ کے رہنما مولانا یحیٰ عباسی، مولانا قاری طیب عباسی، مولانا عطاء اللہ خان، مولانا ممتاز الحق، مولانا فضل داد، مولانا خورشید، قاری عبد الرشید ہزاروی، مولانا قاری عبدالرشید رحمانی، مولانا محمدابراہیم، مفتی خالد، مولانا رشید راجہ، قاری ممتاز، مفتی طارق خان، مفتی محمد ادریس، مولانا عبدالعزیز، مفتی عبد القادرکے علاوہ برطانیہ کے جید و ممتاز علمائے کرام ومفتیان عظام خطاب فرمائیں گے جبکہ تلاوت پاکستان کے مشہور قاری انوار الحسن شاہ فرمائیں گے اورحمدباری تعالیٰ اور نعت پاکستان کے مشہور نعت خوان حافظ ابوبکر، سید عزیز الرحمٰن شاہ پڑھیں گے۔
تازہ ترین