• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے، راجہ گلتاسب

برمنگھم (ابرار مغل) کشمیر موومنٹ فورم برطانیہ کے چیئرمین حاجی راجہ گلتاسب خان نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ40دنوں سے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگاکر بدترین مظالم کرکے پوری دنیا کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔ وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام عالم کی خاموشی بھی کشمیریوں پر ظلم ہے۔ ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لیے پرامن مطاہروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور دنیا کو باور کرایا جائے کہ بھارت ایک دہشت گرد ہندو ریاست ہے، اس کا وجود پوری دنیا کے امن کے لیے بدترین خطرہ ہے۔ راجہ گلتاسب خان نے مزید کہا کہ ہمیں زبانی و کلامی دعوئوں اور اظہار یکجہتی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ اپنے ہی گھروں میں قید80لاکھ کشمیریوں کی مدد کے لیے اب عملی اقدام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق دلوانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔
تازہ ترین