• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل پاشا آئی ایچ آر ایم کے مرکزی آرگنائزر مقرر

لندن(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اورمرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ نے انسانیت کی سربلندی کیلئے سرگرم ،ہردلعزیز سیاسی وسماجی شخصیت محمدفیصل پاشا کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کامرکزی آرگنائزر مقررکیا ہے ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ نے محمدفیصل پاشا کانام انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل دونوں نے اس منصب کیلئے محمد فیصل پاشا کو موزوں انتخاب قرار دیتے ہوئے ان کے نام کی تائید کی اوران کی تقرری کو سراہا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ نے محمد فیصل پاشا کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین