کراچی (جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر اور المصطفیٰ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی ہے۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کانیٹ ورک پاکستان سمیت 21ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ جن لوگوں نے دین کی اے بی سی ڈی نہیں پڑھی وہ ٹی وی پر بیٹھ کر فتوے بازی کرتے رہتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف سوالوں کے جواب میں حاجی حنیف طیب کا کہنا تھا کہ انسان کی شان یہی ہونی چاہئے کہ وہ ہر جگہ عزت سے پہچانا جائے۔ مولانا شاہ احمد نورانی سے کئی مرتبہ معافی مانگی لیکن نہیں ملی۔ بطور وفاقی وزیرقائداعظم کے نوادرات وئیر ہاوس سے نکال کر میوزیم میں رکھے۔ حاجی حنیف طیب کی مکمل گفتگو ناظرین اتوار کی شام7 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔