• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہونگے سندھ حکومت اس سے بات نہیں کریگی،ناصر شاہ

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں


کراچی (نیوز ایجنسی ) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایسی کسی کمیٹی سے بات نہیں کرے گی جس میں فروغ نسیم ہوں گے، وزیراعظم نے جن لوگوں کو انہوں نے کراچی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ بنایا انہوں نے فتنہ پھیلانا شروع کردیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کے آرٹیکل 149 کے تحت کراچی کووفاق کے زیرانتظاچلانے سے متعلق بیان پر ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کو کراچی آنا تھالیکن جس شخص کو انہوں نے کمیٹی کا چیئرمین بنایا یہ ان کے ذہن کا فتور تھا۔

تازہ ترین