کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں کوئی کام نہیں ہو رہا عمران خان پہلے جس شدت سے عثمان بزدار کے ساتھ تھے اب نہیں ہیں، عثمان بزدار کا تبدیلی منشور سے کوئی تعلق نہیں،اگر عمران پنجاب میں فیل ہو گئے تو عثمان بزدار اگلا الیکشن مسلم لیگ نون سے لڑیں گے۔
خیبرپختونخوا میں جو کچھ بہتری لائے تھے وہ ریورس ہو رہی ہے کیوں کہ وہاں بزدار پلیس بیٹھے ہوئے ہیں عمران خان کہہ رہے تھے اسد عمر اور فواد چوہدری کے حوالے سے کہ نہیں جائیں گے لیکن چلے گئے جب تبدیل کرنا چاہیں گے کردیں گے، پنجاب سے دھڑکا ہے کہ چوہدری برداران پوری محفل نہ لوٹ لیں، جہانگیر ترین ، شاہ محمود ، گورنر سرور، علیم خان اور چوہدری پرویز الٰہی، عثمان بزدار اور عمران خان ان سب کی اپنی اپنی حکومتیں ہیں۔
ڈینگی وائرس کی وبا ایک بار پھر پھیلنے لگی اس پروزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اورپروگرام مینیجر سندھ ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر اقبال میمن نے سوالات کے جواب دیئے۔نون لیگ کے سنیئر رہنما رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے نمائندہ جیو نیوز عثمان بھٹی نے کہا کہ ابھی تک اے این ایف حکام نے صرف وہی ویڈیو پیش کی ہے جس میں اُن کی موومنٹ دکھائی گئی ہے موٹر وے سے لاہور کی طرف اور کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔ اے این ایف کی طرف سے کوئی بھی ایسا ایوڈینس عدالت پیش نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے معلوم ہوسکے کہ انہوں نے واقعی کوئی ریکوری کی ہے ۔مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس ایک بار پھر وبا کی شکل اختیار کر رہا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس میں اپ ڈاؤن ہوتا رہتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں دو وجوہات ہیں جس کی بناء پر یہ کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں پہلا یہ کہ رپورٹنگ سسٹم پہلے کی نسبت بہتر ہوگیا ہے دوسری یہ ہے کہ ہمارے ہاں اس دفعہ یہ کہوں گا کہ ڈینگی کی بیماری جس طرح پھیل رہی ہے اس کے پیٹرن میں کچھ تبدیلیاں نظر آرہی ہیں مثال کے طور پر اگر سترہ اٹھارہ سو کیسز ہیں پنجاب میں تو ستر سے اَسی فیصد کیسز پوٹوہار کے علاقے کے ہیں اس کو داسٹیڈی کرنے کی ضرورت ہے۔
راولپنڈی میں سب سے زیادہ ہیں اسلام آباد میں آج کی رپورٹ کے مطابق 645 کیسز ریکارڈ کر چکے ہیں۔ چونکہ پاکستان میں ہر سال ڈینگی ہوتا ہے پلاننگ کے حوالے برسات کے فوراً بعد اقدام لینا شروع کر دیتے ہیں اور ڈینگی ہر دفعہ اپنی ہیئت بدلتا ہے ۔ہماری جو ٹیمز ہیں انہوں نے کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو روزآنہ کی بنیاد پر انفارمیشن شیئر کر رہے ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں اسپرے کے حوالے سے کوئی کوتہائی نہیں ہوئی ہے۔
جب کہ ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ کچھ افواہیں بھی چل رہی ہین پچیس ہزارکا اگر فیگرتھا بھی تو وہ اب نو سو ہوگیا ہے۔ پرائیوٹ لیبارٹری منافع کے لئے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے ایکشن بھی لیا ہے جب انہوں نے بریفنگ لی تو پتہ چلا کہ افواہیں زیادہ پھیلائی جارہی ہیں اور نوسو کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔کون خوف و ہراس پھیلا رہا ہے اس پر انہوں نے کہا پرائیوٹ لبیارٹرز والے بھی پھیلا رہے ہیں خون میں ایم ایس ون کی تصدیق کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ڈینگی وائرس ہے ایم ایس ون کو بھی ڈینگی وائرس کے زمرے میں ڈال دیا جاتا ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو ایکشن لینا کا کہا ہے۔
پروگرام مینیجر سندھ ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر اقبال میمن نے کہا کہ بارشوں کے بعدیہ مسائل زیادہ ہوئے ہیں۔ بروقت اسپرے ، پانی کھڑا ہونے اور بارشوں کی وجہ سے یہ مسئلہ زیادہ ہے ۔