• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر کاعمان کی بندرگاہ صلالہ کادورہ

اسلام آباد(وقائع نگار)پاک بحریہ کے بحری جہاز عالمگیر نے ایلوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ عمان کی بندرگاہ صلالہ کادورہ کیا۔ ایلوٹ ہیلی کاپٹر بھی شامل،رائل نیوی کے جہاز الراسخ کیساتھ مشترکہ مشق میں شرکت بھی کی، یہ دورہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول (RMSP) کے تحت بین الاقوامی سمندر میں تعیناتی کا حصہ تھا۔ پی این ایس عالمگیر جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس ہے اورکثیر خطرات میں متعدد سمندری آپریشنز کرنے کی صلاحیت کاحامل ہے۔ بندر گاہ پر قیام کے دوران کمانڈنگ آفیسرپی این ایس عالمگیر نے سدرن نیول ایریا کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر 11انفینٹری بریگیڈ آف رائل نیوی آف عمان سے ملاقات کی۔
تازہ ترین