• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی خور افراد کی تعداد،پاکستان عالمی سطح پر دوسرے نمبر،نائیجیریا سرفہرست

کراچی (نیوز ڈیسک) سبزی خور افراد کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے پاکستان عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ سائنسدان گوشت کے متبادل کے طور پر پھل و سبزيوں کے استعمال کو ʼماحول دوست‘ قرار ديتے ہيں۔تحقیقاتی ادارے یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق 2016سے 2017میں دنیا بھر میں نائجیریا کے بعد پاکستان میں سبزی خور افراد کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نائجیریا اور پاکستان کے بعد انڈونیشیا، فلپائن، جرمنی، برازیل، ترکی اور افریقی ملک کینیا میں بھی سبزی کو پسند کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین