• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آرٹی منصوبہ تکمیل سے قبل ہی مالی مشکلات کا شکار،69ملازمین فارغ

پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخوا حکومت کا واحد میگا منصوبہ پشاور ریپڈ بس سروس ( بی آر ٹی) منصوبہ تکمیل سے قبل ہی مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے اور فنڈز کی کمی اور شدید مالی بحران کے باعث بی آر ٹی منصوبے میں کام کرنے والے 69ملازمین فارغ کر دیئے ہیں۔ فارغ ہونے والوں میں 11سپروائزر اور چھ اسسٹنٹ سپروائزرز بھی شامل ہیں۔اس سلسلے میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے پاس فنڈز کی شدید کمی ہے جس کے باعث بی آر ٹی منصوبے میں کام کرنے والے 69ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کیا جارہا ہے فارغ ہونیوالے ملازمین میں سپروائزرز،اسسٹنٹ سپروائزرز لیپ ، ہیلپرز ، الیکٹریکل سپروائزرز،ر، مالی، پیڈانٹرنیز ، ہلپرز، چوکیدار ، مالی اور ڈرائیور شامل ہیں ۔
تازہ ترین