• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی مہم شروع، سرکاری اداروں، سکولوں اور کالجوں میں یوم صفائی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ڈینگی کے خلاف مہم مزید تیز کر دی گئی ۔گزشتہ روز سرکاری اداروں، سکولز اور کالجز میں یوم صفائی منایا گیا اور ائر کولرز، چھتوں اور کمروں کی صفائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری اداروں سے یوم صفائی کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ وہ صفائی چیک کرنے کیلئے سرکاری اداروں کا اچانک معائنہ کریں گے۔
تازہ ترین