• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا بچوں سمیت سڑکوں پر آنےکا اعلان

پشاور(لیڈی رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پختونخوا نے صوباءی حکومت کیخلاف بچوں سمیت سڑکوں پر آنےکا اعلان کر دیا ھے یہ اعلان پشاور پریس کلب میں پرایئویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداروں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا اس موقع پرنیٹ ورک کے صوبائی صدر فضل اللہ داودزئی ، ضلعی صدر طارق چئرمین اقرا واوچر سکیم حاجی عابد اور ظفر اللہ نے کہا کہ اقرا واوچر سکیم کا آغاز کرنے کے بعد اب حکومت نے اسے مکمل بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے صوبائی حکومت نے 2018 میں 1030 سکولوں کو واوچر سکیم میں شامل کیا ان سکولوں کے 1 ارب 80 کروڑ روپے صوبائی حکومت کی طرف ہیں جو ادا نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے اقدامات کرے بصورت دیگر احتجاج کاراستہ اپنائیں گے۔
تازہ ترین