• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 13 ملزمان کورہا کرنے کے احکامات

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج شہزاد اخونزادہ نے منشیات کے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید13 ملزمان کورہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ایڈیشنل سیشن جج شہزاد اخونزادہ نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منشیات کے مختلف مقدمات میں قید ملزمان سے متعلق کیسزکی سماعت کی،اس دوران جج نے ملزمان پرمعمولی جرمانے عائد کرکے انہیں جیل سے رہا کرنے کے احکامات صادر کیے،جن ملزمان کو جیل سے رہا کیا گیا ‘ اسی طرح عبدالحلیم کو 500روپے جرمانہ کی عدم ادائیگی پر تین دن قیدکے بعد رہاکیاجائے گا۔
تازہ ترین